Daily Taqat

سی پیک کے تحت 50 لاکھ گیلن سیلی نیشن پلانٹ کی تیاری مکمل

سی پیک کے تحت گوادر میں50لاکھ گیلن ڈی سیلی نیشن پلانٹ تیار ہو گیا، پانی بغیر منافع صرف 80 پیسہ فی گیلن گوادر کے عوام میں تقسیم ہو گا ۔

چائنہ پورٹ ہولڈنگ کے سربراہ کے مطابق یکم جنوری کو ڈی سیلی نیشن پلانٹ کا افتتاح کیا جائے گا ،جس کے بعد گوادر کے عوام کو آسانی صاف پانی میسر آسکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ گوادر میں ایکسپو سینٹر کی تعمیر بھی مکمل ہو گئی ہے اور 28 جنوری کو اس کا بھی افتتاح کیا جا رہا ہے۔

چائنا پورٹ ہولڈنگ کے مطابق فری زون میں مختلف عمارتوں کا افتتاح بھی اگلے مہینےمیں کیا جائے گا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »