Daily Taqat

مسلم لیگ (ن) کا 5 سالہ دورحکومت: ہر پاکستانی ایک لاکھ چھتیس ہزار کا مقروض

ملک کے مجموعی قرضوں میں دگنا اضافہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں حجم اٹھائیس ہزار دو سو ستانوے ارب تک پہنچ گئے ہیں۔ ادھارکے بوجھ میں خطرناک اضافے سے ہر پاکستانی ایک لاکھ چھتیس ہزار کا مقروض ہوگیا ہے۔ پاکستان

مسلم لیگ (ن) کے 5سالہ دورمیں ادھار کا ہندسہ ڈبل ہوتے ہوئے ملک کے مجموعی قرضی 14 ہزار 318 ارب سے 28 ہزار 297 ارب تک جاپہنچا۔ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال میں حکومتی قرضوں میں 3165 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ مارچ تک اندرونی قرضوں کا حجم 16074 ارب جبکہ بیرونی قرضے 91 ارب 76 کروڑ ڈالر ہو گئے۔ گزشتہ 9 ماہ میں 5.8 ارب ڈالر لیے گئے۔ یوں ہر پاکستانی ایک لاکھ چھتیس ہزار روپے کا مقروض ہوگیا۔ سرکاری اداروں کے ذمے قرضے اور واجبات کی مالیت 1196 ارب روپے ہے۔ پی آئی اے 148 ارب روپے کے بوجھ تلے دبا ہے۔ واپڈا 124 ارب جبکہ کئی سال سے بند اسٹیل مل 43 ارب روپے کی مقروض ہے۔ اس کے علاوہ دیگرحکومتی اداروں کے ذمہ 677 ارب کے قرضے اور 200 ارب کے واجبات ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »