پیپلزپارٹی کا 5 جنوری کو میر پور خاص میں جلسہ

پاکستان پیپلزپارٹی کا 5 جنوری 2018 کو  تاریخ ساز جلسہ ہوگا،تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے پانچ جنوری کو میرپورخاص گاما اسیڈیم میں منعقدہ جلسے عام میں عمرکوٹ سے بھرپور شرکت کےحوالے سے پیپلزپارٹی عمرکوٹ کے مرکزی رہنما اور میونسپل چیرمین خالد سراج سومرو نے پیپلزپارٹی کے بلدیاتی ممبران اور کارکنوں کےساتھ ایک اہم اجلاس کیا جس میں میرپورخاص میں جلسے بھرپور شرکت کرنے کےلیے پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے اور خصوصی طور پر خواتین لیڈیز ونگ کے خواتین کی جلسے عام میں بھرپور شرکت کافیصلہ کیا گیاپیپلزپارٹی ضلع عمرکوٹ نے آصف علی زرداری کے میرپورخاص میں جلسے کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے عمرکوٹ سٹی سے بیس بسوں اور ایک سو سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیوں پر قافلے کل جمع کی صبح روانہ ہونگے کل دوپہر پیپلزپارٹی کے کو چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری گاما سیٹڈیم میرپورخاص میں ایک تاریخ ساز جلسے عام سے خطاب کرینگے خالد سراج سومرو نے بتایا کہ اس جلسے عام میں پورے ضلع عمرکوٹ کے تمام چھوٹےبڑے علاقوں،تھرپارکر ،سمیت گردنواع کے گاؤں گوٹھوں سے ہزاروں کی تعداد میں بی بی شہید بینظیر بھٹو سے محبت کرنے والے شرکت کرینگے ذرائع اس جلسےعام آصف زرداری کی جانب سے موجودہ ملکی حالات کے حوالےسے اھم اعلان متوقع کیا جارہا ہے خالدسراج سومرو نے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی سید علی مردان شاہ جو پیپلزپارٹی ضلع عمرکوٹ کے صدر بھی ہے وہ جلسے کی کامیابی کےلیے ضلع کی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہےمیرپورخاص ڈویژن کا جلسہ عام جو 5 جنوری کو میرپورخاص میں ہونے جارہاہےجس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین و سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری صاحب خطاب کریں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.