Daily Taqat

مانسہرہ: کھائی میں جیپ گرنےسے 4 افراد زندگی کی بازی ہارگئے، جبکہ 3زخمی

مانسہرہ : وادی سرن کے علاقہ  میں جیپ کھائی میں گرنےسے 4افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں پی کے34 سے آزاد امیدوار سرداروقار الملک بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق جیپ کھائی میں گرنے کا واقعہ وادی سرن کے علاقہ بانڈہ جرگلی میں پیش آیا اور واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کام جاری کردیا ۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں جیپ میں سوار4افراد جاں بحق جبکہ 3زخمیہوگئے اور زخمیوں میں پی کے34 سے آزاد امیدوار سرداروقار الملک بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا تھاکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »