Daily Taqat

مسلم لیگ ن کے مزید 4 رہنما پی ٹی آئی میں شامل

 مسلم لیگ ن عمران خان کی یارکرز روکنے میں بری طرح ناکام ہوتی جا رہی ہے جب کہ ایک کے بعد ایک وکٹ گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خانیوال سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج اور رکن صوبائی اسمبلی عبدالرزاق خان نیازی پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم میں شامل ہو گئے۔ کامونکی کے نامور سیاستدان رانا نذیر اور ایم این اے رانا عمر نذیر بھی تحریک انصاف کا حصہ بن گئے۔ چاروں رہنماؤں نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی۔ عمران خان نے نئے کھلاڑیوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »