Daily Taqat

بھارت سے درآمد کیاجانے والا 30فیصد خشک دودھ ناقابل استعمال، قومی اسمبلی میں انکشاف

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ خشک دودھ بھارت سے آ رہا ہے،جبکہ بیرون ممالک سے درآمد کیے جانے والا 30 فیصد دودھ ناقابل ہضم ہے۔ہفتہ کو چیئرمین عبدالقہار خان کی صدارت میں اجلاس ہوا،جس میں لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈیولپمنٹ کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا،سیکریٹری لائیواسٹاک پنجاب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ دس سال میں ہماری گوشت کی برآمدات منفی ہیں۔

سیکریٹری لائیو اسٹاک پنجاب نے یو این کام ٹریڈ کی رپورٹ کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں سب سے زیادہ خشک دودھ بھارت سے آ رہا ہے،بلوچستان میں لائیو اسٹاک کے 600 ڈاکٹرز بیروزگار ہیں،ہم سی پیک کے لیے آنیوالے چینی باشندوں کو حلال فوڈ مہیا کریں گے،پنجاب میں زراعت کا مستقبل نہیں،ہم نے کانگو جیسے مسئلے پر 100فیصد قابو پایا ہوا ہے۔اجلاس مین وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہاکہ لائیو اسٹاک زراعت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،میری تین سال فصل نہیں ہوئی،میں نے اپنا خرچہ جانور بیچ کر پورا کیا،کمیٹی نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو لائیو اسٹاک سے متعلق کانفرنس کرنے کی ہدایت کردی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »