انسداددہشتگردی کی عدالت میں سوشل میڈیاپرگستاخانہ مواد کے خلاف 3گواہوں پرگرفتاری وارنٹ جاری

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی موجودگی سے متعلق کیس میں عدم حاضری پر 3گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رُخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے تین اہم گواہوں کی مسلسل عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

عدالت نے رومان احمد، احتشام احمد اور عمار یاسر کو گرفتار کرکے 8جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تینوں گواہوں نے سوشل میڈیا کیس میں اہم شہادت قلمبند کرانی تھی۔

ذرائع کے مطابق عدالتی نوٹسز کے باوجود تینوں گواہ عدالت سے مسلسل غیر حاضر ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.