Daily Taqat

جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ کے مزید 3 ارکان پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے تیار

تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑاجھٹکا دے دیا۔ تین ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کی مزید 3 وکٹیں گرنے

کو ہیں۔ مظفر گڑھ سے ایم این اے عاشق گوپانگ اور سلطان ہنجرا تحریک انصاف میں شامل ہونے کو تیارہیں۔ جبکہ ملتان سے ن لیگ کے ایم پی اے مظہر بھی تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل 21 ارکان اسمبلی پر مشتمل جنوبی پنجاب محاذ کا گروپ پی ٹی آئی میں ضم ہوا تھا۔ اس کے علاوہ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ق اور نوازلیگ کے ارکان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »