Daily Taqat

زینب قتل کیس کی پیروی کے لئے پراسیکیوٹر جنرل نے 3رکنی خصوصی ٹیم بنا دی

لاہور:پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے زینب قتل کیس میں استغاثہ کی پیروی کے لئے تین رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس میں پراسکیوٹر عبدالرﺅف وٹو،وقار بھٹی اور حافظ اصغر شامل ہیں ،پراسکیوشن ٹیم روانہ کی بنیاد پر مقدمے کی کاروائی سے متعلق تمام شہادتیں پیش کرے گی۔چالان کی نقل بھی پراسیکیوٹرز کو فراہم کردی گئی ہے جو175صفحات پر مشتمل ہے جبکہ ملزم کو استغاثہ کی نقول آج 10فروری کو جیل ٹرائل کے دوران فراہم کی جائیں گی ۔ لاہور ہائی کورٹ باقاعدہ ٹرائل شروع ہونے کے بعد 7 روز میں کیس کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کرچکی ہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »