Daily Taqat

مسلم لیگ ن کے مزید 3 رہنما آج پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے

ن لیگ کی مزید 3 بڑی وکٹیں گرنے کو تیار ہیں۔ مسلم لیگ ن کے مزید تین رہنما پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ الیکشن قریب آنے سے پہلے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے۔ اور مختلف پارٹی رہنماؤں کا پاکستان تحریک انصاف

کی طرف اڑان بھرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تاہم اس دوران پاکستان تحریک انصاف کی بھی کافی وکٹیں گری ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع مظفر گڑھ میں بڑی سیاسی تبدیلی آنے کا امکان ہے۔ اگلے عام انتخابات سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی مزید 3 بڑی وکٹیں گرنے کو تیار ہیں۔ تینوں رہنما پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ تینوں رہنما آج ملتان میں پریس کانفرس کریں گے۔ جس میں وہ پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سلطان محمود ہنجرا، عاشق گو پانک اور احمد یار ہنجر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش مختلف جماعتوں سے سیاسی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک انصاف میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے متعدد ایسے رہنماؤں نے شمولیت اختیار کی ہے جن میں اکثر الیکٹوریل امیدوار ہیں۔ الیکشن 2018ء کے پیش نظر تحریک انصاف میں دوسری جماعتوں سے شامل ہونے والے امیدواروں کے باعث پرانے کارکنان میں تشویش پائی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 2018ء میں پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت کو سامنے رکھتے ہوئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت اہم رہنماء تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »