اہم خبرِیں
تحفظات کا تحفظ (سیف سٹی اتھارٹی) تیرا یار میرا یار ۔۔۔ عثمان بزدار پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم افغانستان، جیل پر حملہ، تین افراد ہلاک، متعدد قیدی فرار بینکوں کے معمول کے اوقات کار بحال آدم علیہ السلام کے بعد کعبہ شریف میں عبادت کرنے والی واحد خاتو... امریکی خلا باز زمین پرواپس پہنچ گئے کورونا کیسزگھٹ کر25 ہزار172 رہ گئے عشرئہ ذو الحجہ اورعیدا لاضحی کے فضائل واحکام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، شاہ محمود قریشی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار رہ گئی افغانستان، صوبہ لوگر میں خودکش حملہ، 17 افراد ہلاک حجاجِ کرام آج رمی جمار اور قربانی میں مصروف مریخ کے پہلے راؤنڈ ٹرپ پرخلائی گاڑی "پرسویرینس" روانہ افغان حکومت کے بعد طالبان کا بھی تمام قیدی رہا کرنے کا اعلان پی ایس ایل بورڈ اور فرنچائزز کے تعلقات کشیدہ بیٹی نے قبر کشائی کر کے والد کی میت نکال لی راجن پور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک درگاہ عالیہ گولڑہ شریف پیرشاہ عبدالحق گیلانی انتقال کرگئے

چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 191 کیسز ، 93 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ہزار 191 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 93 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 25 ہزار 527 ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 98 ہزار 352 کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 274 تک جا پہنچی ہے۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 92 ہزار 306 ، پنجاب81 ہزار 317، خیبر پختونخوا 27 ہزار 843، بلوچستان میں 10 ہزار 766 ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 545 اور آزاد کشمیر میں کوروناکیسز کی تعداد ایک ہزار 288 ہوگئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ایکٹیو کیسز سے زیادہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 4 ہزار 736 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس کے بعد کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 830 ہوگئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 98 ہزار 444 ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 93 افراد اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 4 ہزار 712 ہو گئی۔ پنجاب میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد سندھ سے کم ہے تاہم اس صوبے میں اس وائرس سے سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا ہے، پنجاب میں کورونا سے ایک ہزار 871 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، سندھ میں ایک ہزار501، خیبرپختونخوامیں ایک ہزار 20، اسلام آباد میں 134، بلوچستان میں 123، آزاد کشمیرمیں 35 جب کہ گلگت بلتستان میں 28 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ 2 ہزار 419 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.