Daily Taqat

مسلم لیگ ن سے مزید 2 ارکان پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے تحریکِ انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے بعد آج بھی متعدد ارکان عمران خان سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ جھنگ سے

تعلق رکھنے والے متعدد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی مسلم لیگ ن سے راستے جدا کر لیے ہیں۔ جھنگ سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے ارکان قومی  اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور صاحبزادہ نذیر سلطان نے بھی عمران خان سے ملاقات کر کے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب گزشتہ روز فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی کرنل ریٹائرڈ غلام رسول ساہی اور رکن پنجاب اسمبلی افضل ساہی نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »