پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے ملزم19طلباءکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

لاہور:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کرنے کے کیس میں ملوث 19ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاہے۔طالب علموں کا پولیس نے 4روز قبل 7روز کا ریمانڈ حاصل کیا تھالیکن 4روز بعد ہی انہیں عدالت میں پیش کردیا گیا۔تھانہ مسلم ٹاﺅن پولیس نے پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں جن طالب علموں کا 7روز کا ریمانڈ لیا تھا انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ طالب علموں سے پوچھ گچھ مکمل کرلی گئی ہے لہذاانہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے ،عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے 19طالب علموں کوجیل بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت اس سے قبل 196 طالب علموں کو جیل بھجواچکی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.