ٹھٹھہ میں ڈوبنے والی کشتی میں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی

 ٹھٹھہ: چند روز پہلے ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے موہارو میں زائرین کی کشتی الٹ جانے کے باعث  17 افراد جاں بحق اور کئی لاپتا ہوگئے تھے۔

ریسکیو اہلکاروں نے گزشتہ روز 17 افراد کی لاشیں نکال کر رات ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا تھا جسے آج صبح دوبارہ شروع کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوبارہ آغاز پر سمندر سے ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے جبکہ حادثے میں 47 افراد زخمی ہیں، حادثے میں جاں بحق افراد میں سے بیشتر کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں 70 سے زائد افراد سوار تھے، دیگر افراد کی تلاش کے لیے آپریشن آج بھی جاری رہے گا۔

پولیس نے حادثے کے بعد کشتی کے مالک سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.