Daily Taqat

پاکستان تحریک انصاف میں مزید 15 ارکان نے شمولیت اختیار کرلی

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے 15 مستعفی ارکان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کل عمران خان کے ساتھ مشترکہ کانفرنس میں کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ اور تحریک انصاف کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ کپتان جنوبی پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب محاذ کا تحریک انصاف میں ضم ہونے کا حتمی اعلان کل ہوگا۔

فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف اورجنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے مذاکرات کی تفصیلات کل (بدھ) کو جاری کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے گزشتہ ماہ پارٹی قیادت سے اختلافات کی بنا پر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے نام سے اپنی الگ جماعت کی بنیاد رکھی تھی۔ الگ صوبے کے حصول کیلئے جدو جہد کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے منشور میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے اعلان کیا گیا ہے۔ اس لیے ارکان اسمبلی نے اس وعدے کی تکمیل کی یقین دہانی پرتحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »