پنجاب، اسلام آباد سے14 آزاد سینیٹرز ن لیگ میں شامل

پنجاب اور اسلام آباد سے منتخب ہونے والے14 آزاد سینیٹرز نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف کرمانی، رانا مقبول ،رانا محمود الحسن ،ہارون اختر ،ڈاکٹر اسد اشرف ، سعدیہ عباسی، اسحاق ڈار،شاہین خالد بٹ اور نزہت صادق نے بھی ن لیگ جوائن کرلی۔مصدق ملک ، حافظ عبدالکریم اور کامران مائیکل اسلام آباد سے نومنتخب سینیٹرز مشاہد حسین سید اور اسد جونیجو بھی ن لیگ میں شامل ہوگئے۔تمام سینیٹرز نے حلف اٹھانے سے قبل ن لیگ میں شمولیت کے لیے فارمز پر دستخط کردیے تھے، تمام سینیٹرز کی طرف سے الیکشن کمیشن اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.