14 آزاد سینیٹرز نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی

پنجاب اور اسلام آباد سے منتخب ہونے والے 14 آزاد سینیٹرز نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔ ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف کرمانی، رانا مقبول ،رانا محمود الحسن ،ہارون اختر ،ڈاکٹر اسد اشرف ، سعدیہ عباسی، اسحاق ڈار،شاہین

خالد بٹ اور نزہت صادق نے بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے۔مصدق ملک ، حافظ عبدالکریم اور کامران مائیکل اسلام آباد سے نومنتخب سینیٹرز مشاہد حسین سید اور اسد جونیجو بھی ن لیگ میں شامل ہوئے۔تمام سینیٹرز نے حلف اٹھانے سے قبل ن لیگ میں شمولیت کے لیے فارمز پر دستخط کر دیے تھے جبکہ تمام سینیٹرز کی طرف سے الیکشن کمیشن اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے 12 مارچ کو اپوزیشن اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی سینیٹ کے نئے چیئرمین جبکہ سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے تھے جبکہ حکومتی اتحاد کے امیدوار راجہ ظفر الحق 46 ووٹ حاصل کر پائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.