Daily Taqat

رمضان میں صنعتوں کیلئے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا فیصلہ

وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ رمضان میں صنعتوں کے لیے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد سحر اور افطار میں عام عوام کے لیے بجلی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ پن بجلی کی پیدوار میں اڑھائی

ہزار میگاواٹ کی کمی ہے۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے حکومتی غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے صنعتوں کی بتی گل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ عام شہریوں کو بجلی فراہمی کے لیے صنعتوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ صنعتوں کی بجلی تین سال کے لیے سستی کی گئی تھی۔ مخصوص مدت ختم ہونے کو ہے، توسیع اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »