پنجاب حکومت نے قاتلوں کی نشاندہی کرنے والے شخص کے لیے 1کروڑ روپے انعام کااعلان کردیا

قصور میں معصوم بچی کا قتل کرنے والے درندے کی نشاندہی کرنے والے کے لیے پنجاب حکومت نے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیاجبکہ گزشتہ روز پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو افراد کے اہل خانہ کو 30,30لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔
نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدار ت صوبائی کابینہ کی کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا جس میں قصور واقعے کے بعد شہر میں سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر متعلقہ اداروں نے قصور واقعے کے حوالے سے اپنی رپورٹس بھی پیش کیں ۔
اجلاس میں معصوم بچی کی بازیابی میں تاخیر اور قاتل کی عدم گرفتاری پر وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ قاتلوں کو فوری گرفتا رکیا جائے ۔اس موقع پر شہباز شریف نے قاتلوں کی نشاندہی کرنے والے شخص کے لیے 1کروڑ روپے انعام کا بھی اعلان کیا اور ساتھ ہی قصور میں احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 2افراد کے اہل خانہ کے لیے 30،30لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا جبکہ متاثرہ خاندان کے ایک ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے کا بھی اعلان کیا گیا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.