اہم خبرِیں
یوم آزادی تقریب،184 شخصیات کیلئے پاکستان سول ایوارڈزکا اعلان حکومت کا اقتصادی راہداری کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کورونا وائرس، ویکسین کے ابتدائی تجربات کامیاب یوم آزادی کے موقع پرمسلح افواج کے نغمے جاری ساؤتھمپٹن ٹیسٹ، پاکستان نے 8 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز بنالیے اسرائیل اوریو اے ای معاہدہ، مسلم ممالک کی کڑی تنقید یوم آزادی مناتے ہوئے کشمیریوں کونہیں بھولنا چاہئے، صدر مملکت وزیر اعظم عمران خان کا یوم آزادی پر قوم کو پیغام سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نواز دیا گیا بی آر ٹی کے پہلے روز ہی سیکیورٹی اہلکاروں کی پٹائی پاکستان کا 73واں جشن آزادی، ملک بھر میں چودہ اگست کا شاندار ا... بھارت نے امن کوداؤ پرلگادیا، ڈی جی آئی ایس پی کے الیکٹرک خریدار کی جانچ پڑتال کی جائے، چیف جسٹس آج بھارت میں ایک ہندو اسٹیٹ جنم لے رہی ہے، شاہ محمود قریشی ترکی اورفرانس کی افواج آمنے سامنے، فوجی جھڑپ کا خطرہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کو بجٹ خسارے کا سامنا یوٹیوب نے ای میل سروس بند کردی ڈاکٹروں کی طرح سوچنے والا "اے آئی سسٹم" تیار نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت گئے پاکستان انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ، آج ساؤتھمپٹن میں شروع ہو گا

کچھ لوگ مایوس ہیں کہ ملک میں کورونا زیادہ نہیں پھیلا، وزیراعظم

کچھ لوگ مایوس ہیں کہ ملک میں کورونا زیادہ نہیں پھیلا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ مایوس ہیں کہ ملک میں کورونا زیادہ نہیں پھیلا۔ 

کورونا صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے تبدیلی آئی ہے، کورونا سے جو صورت حال ہے اس کی پہلے مثال نہیں ملتی، ایسے حالات کا سامنا کررہے ہیں جو پہلے نہ تھے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے حالات بدل رہے ہیں،پہلے یہ اندازہ تھا کہ 25 اپریل تک 50 ہزار مریض ہوں گے لیکن اللہ کا شکر ہے بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں، اس ماہ ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہوگی تمام تیاری مکمل ہے، ہمارے اسپتالوں میں سہولیات موجود ہیں، مئی کے مہینے تک ہم کورونا سے لڑنے کے لئے مزید تیاری کرلیں گے، اندازہ ہے کہ 15 سے 20 مئی تک کیس بڑھیں گے اور اسپتالوں پر دباؤ بڑھے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ لاک ڈاوَن کا فیصلہ کرتے وقت ہمارے ذہن میں سب سے پہلے غریب لوگ تھے، لاک ڈاوَن سے غریب اور مزدور طبقہ متاثر ہونے کا خدشہ تھا، اس لئے ہم نے فیصلہ کیا کہ آہستہ آہستہ لاک ڈاوَن میں نرمی کریں گے کیونکہ ڈر ہے کہ لوگ بھوک سے سڑکوں پر آگئے تو لاک ڈاؤن کا فائدہ نہیں ہوگا۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں مزدور رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ حکومت نے لوگوں کو بیروز گاری اور بھوک سے بچانے کے لئے تعمیراتی شعبہ کھولا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ لاک ڈاوَن کے دوران لوگوں پر سختی سے گریز کیا جائے، پاکستان میں طبقاتی نظام ہے طاقتور بچ جاتے ہیں، گندم اسمگل اور مصنوعی مہنگا ئی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، آرڈیننس کے ذریعے اسمگلرز کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

کورونا کے حوالے سے افواہوں پر وزیراعظم نے کہا کہ کچھ ایسےلوگ ہیں جو مایوس ہیں کہ کورونا زیادہ نہیں پھیلا، درخواست کرتا ہوں کہ کورونا وائرس پر سیاست نہ کی جائے، 2 روز پہلے سنا کہ کراچی میں کورونا سے زیادہ اموات ہورہی ہیں،  بغیر تصدیق کہا گیا کہ حکومت کورونا سے ہلاکتوں کو چھپا رہی ہے، کیا ہم کورونا کیسز چھپائیں گے تو کورونا ختم ہوجائے گا؟

بیماری کے ساتھ روز گار بھی بچانا ہے

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس سے لوگوں کے روزگار پر اثر پڑا ہے، ہمیں بیماری سے بچنا ہے ساتھ ساتھ روز گار کو بھی بچانا ہے، کوشش کی جارہی ہے کہ ایسا نظام لایا جائے جس سے لوگوں کا روزگار بھی محفوظ ہو۔ تمام فیصلے اتفاق رائے سے کئے جارہے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.