کورونا سے نمٹنے میں پاکستان دنیا کے لیے مثال ہے، اقوام متحدہ

اسلام آباد: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر کا کہنا ہے کہ کورونا سے نمٹنےمیں پاکستان نے دنیا کے لیے ایک مثال پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے صدر سے درپیش چیلنجز اور کووڈ 19 کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے وولکن بوزکر کی توجہ مسئلہ کشمیرکی طرف مبذول کرائی، وولکن بوزکر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا، وولکن بوزکر کو بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں سے متعلق بتایا۔دوسری جانب نو منتخب صدر وولکن بوزکر نے کہا کہ پاکستان میں پرتپاک استقبال پر بہت خوشی ہوئی، جنرل اسمبلی کے سیشن کی صدارت ملنا بہت بڑا اعزاز ہے، مہمان نوازی پر پاکستان کے حکام کا بہت شکرگزار ہوں۔

وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے نقطہ نظر سے یہ دورہ ضروری تھا، پاکستان اقوام متحدہ کا بہت متحرک رکن ہے، اقوام متحدہ کے مشنز میں پاکستان بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔ میں نے ایک پاکستانی کو ڈپٹی چیف کیبنٹ بھی چنا ہے۔ عمران خان دنیا میں امن قائم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم اور اقوام متحدہ کا نقطہ نظر ایک ہی سمت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث پاکستان میں جانی نقصان پر افسوس ہے، کورونا سے نمٹنے میں پاکستان نے دنیاکے لیے ایک مثال پیش کی، پاکستان سے کورونا کے خلاف بہت سے ممالک سے زیادہ اچھا کردارادا کیا۔ کورونا کے خلاف متحدہ جدوجہد کے لیے ہمیں وسائل کی ضرورت ہے،میرے خیال میں جنرل اسمبلی کا اپنی عمومی اجلاس شروع کر دینے چاہییں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.