اہم خبرِیں
کور کمانڈر کانفرنس،ایل او سی کی صورت حال پر غور جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے، وزیراعظم پاکستان کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ دس کروڑ سال پرانی چیونٹی دریافت عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری انتقال کرگئے نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کی تصدیق کردی نائجیریا، توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت مریم نوازنیب پیشی، حکومت کا موقف سامنے آگیا کارکنوں اور پولیس تصادم کے بعد مریم نواز کا بیان سامنے آگیا روس نے کورونا وائرس ویکسین تیار کر لی، ولادی میر پیوٹن بیروت دھماکے کی پیشگی اطلاع حکومت کو تھی نیب نے ن لیگی رہنماوَں کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا مریم نواز کی نیب پیشی منسوخ شریف فیملی کے خلاف مقدمات صاف ہیں، فواد چوہدری کورونا کی فتح شکست میں نہ بدل جائے، اسد عمر ٹائیگر فورس تشدد، ویڈیو وائرل اسمارٹ لاک ڈاوَن کا فارمولا کامیاب رہا، وزیراعظم مریخ پر پانی سے بھرے سمندرکبھی نہیں تھے، سائنسدان گلوکار بلال سعید نے مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کی جائے، عرب ممالک

کوئٹہ: پی آئی اے کا مسافر طیارہ رن وے سے پھسل گیا

کوئٹہ: پی آئی اے کا مسافر طیارہ رن وے سے پھسل گیا

کوئٹہ:  سول ایوایشن حکام کی ناقص کارکردگی کے سبب پی آئی آے کا طیارہ رن ون سے پھسل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان پی آئی سے عبد اللہ خان کے مطابق جدہ سے کوئٹہ آنے والی فلائٹ اتری تو برف باری شروع ہوگئی۔ ایسے موسم میں ڈی آئسنگ (جہاز اور انجن پر سے برف اتارنا) کی ضرورت پڑتی ہے جوکہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر مہیا نہیں کی گئی جس کے سبب طیارہ برف میں پھنس گیا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق یہ سہولت مہیا کرنا ائیرپورٹ یعنی سول ایوایشن کا کام ہے۔ طیارہ پھنسنے سے نقصان، مسافروں کو پریشانی اور پروازوں کا دیگر شیڈول شدید متاثر ہوتا ہے۔

ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان نے بتایا کہ جدہ سے آنے والے مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ برف، ضروری سامان اور کیمیکلز کی کوئٹہ ائیرپورٹ پر غیر موجودگی کے باعث پی آئی اے نے دیگر پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

پی کے 325/326 اسلام آباد سے کوئٹہ، پی کے 310/311 کرچی  سے کوئٹہ اور پی کے 8363 کوئٹہ سے کراچی بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی پروازیں بحال کردی جائیں گی، مسافروں کو ہونے والی دشواری کے لئے معذرت خواہ ہیں تاہم موسم صورتحال ہمارے اختیار سے باہر ہیں۔ پی آئی اے کا عملہ اور کال سنٹر مستعد ہے ہمارے مسافر رابطہ کر کے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.