Latest news

کرونا وائرس: شہباز شریف کا مشترکہ مفادات کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

کرونا وائرس: شہباز شریف کا مشترکہ مفادات کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

لندن: اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کرونا وائرس کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ مفادات کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کرونا خطرات کے حوالے سے حکومت کی ابھی تک کوئی حکمت عملی سامنے نہ آنا تشویشناک ہے۔ تمام متعلقہ فریقین کو پیدا ہونے والی صورتحال پر موثر کردار کرنا چاہیے۔

میاں شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ اور تحفظ کے لئے مہم چلائی جائے۔ ادویات اور ماسک کی کم قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں پر منافع کمانا سب سے بڑا ظلم ہے، ایسے لوگ خدا سے ڈریں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.