Daily Taqat

کراچی کی تمام نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی تمام نشستوں پرالیکشن لڑرہے ہیں، امیدہے سینیٹ انتخابات میں اچھی کامیابی حاصل ہوگی،الیکشن کمیشن کے باہر مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کرپشن کیخلاف ہے،نیب سے پہلے بھی تحفظات تھے اب بھی ہیں،جہاں کرپشن ہو رہی ہے وہاں ایکشن لیا جائے،انہوں نے کہا کہ روہڑی کینال کی بندش سے فصلوں کوپانی نہیں مل سکا،کرپشن کی آڑمیں ترقیاتی کاموں کونہیں روکناچاہئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چاہتاہوں دونوں ایم کیوایم اور پی ایس پی مل جائیں تاکہ لوگوں کیلئے کام کر سکیں،پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کیلئے سیکیورٹی فراہم کریں گے،کوشش ہے شائقین کوپی ایس ایل کااچھامیچ دیکھنے کوملے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »