Latest news

پی ایس ایل 2020: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو 149 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 2020: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو 149 رنز کا ہدف

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 149 رنز کا ہدف دے دیا۔ جسین روئے 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا، مگر شین واٹسن جیسن روئے کیساتھ بڑی شراکت داری قائم کرنے میں ناکام رہے اور 8 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، احمد شہزاد بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹہر نہ سکے، فاسٹ باؤلر عامر خان نے احمد شہزاد کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ صرف 12 رنز ہی بنا سکے۔

تیسری وکٹ پر کپتان سرفراز احمد اور جیسن روئے نے 50 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، سرفراز احمد نے 25 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز بنائے، وہ ڈیرن سیمی کی گیند پر بنٹن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، اعظم خان 5، محمد نواز 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جسین روئے 73 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل ہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب رہاض نے 2، راحت علی، عامر خان اور ڈیرن سیمی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پشاور زلمی کی کپتانی کے فرائض ڈیری سیمی سرانجام دے رہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، ٹام بینٹن، حیدر علی، شعیب ملک، لیام لیونگسٹن، وہاب ریاض، لیام ڈاسن، حسن علی، راحت علی اور عامر خان شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کمان سرفراز احمد کے پاس ہے، دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، شین واٹسن، احمد شہزاد، احسن علی، اعظم خان، محمد نواز، سہیل خان، محمد حسنین، فواد احمد اور ٹائمل ملز شامل ہیں۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر پاکستان سپر لیگ کے روایتی حریف تصور کیے جاتے ہیں اور کئی مواقعوں پر دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے جس میں کبھی گلیڈی ایٹرز کامیاب رہے اور کبھی فتح نے پشاور زلمی کے قدم چومے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 13 میچ کھیلے گئے جس میں سے 7 میں گلیڈی ایٹرز کامیاب رہے جبکہ 5 میں پشاور زلمی نے فتح حاصل کی، ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

خیال رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب پشاور زلمی کو لیگ میں اپنے افتتاحی میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کراچی کنگز نے انہیں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10 رنز سے مات دی تھی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.