Latest news

پی آئی سی حملہ: وکلا کی عدالت میں پیشی، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے میں ملوث وکلا کو انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

پی آئی سی حملے میں ملوث 20 سے زائد ملزمان وکلا کو ایڈمن جج عبدالقیوم خان کے روبرو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے ان کے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

ملزمان وکلا کو تھانہ شادمان میں درج 2 ایف آئی آر میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کی طرف سے غلام مرتضیٰ چودھری سینئر وائس پریزیڈنٹ سپریم کورٹ بار، ایڈوکیٹ صغراں گلزار، ایڈوکیٹ نوشین عمبر اور ایڈوکیٹ طاہر منہاس عدالت میں پیش ہوئے۔

ادھر لاہور ہائیکورٹ پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلا کی گرفتاری کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے۔ جسٹس انوار الحق پنوں جمعے کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

دوسری جانب وکلا کے حملے کے بعد کی صورتحال کے پیش پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں رینجرز تعینات کر دی گئی ہے۔ رینجرز کے اہلکاروں نے پی آئی سی کا چارج سنبھال لیا ہے۔ پی آئی سی کی عمارتوں کے باہر رینجرز اہلکاروں نے ڈیوٹیاں دینا شروع کر دی ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.