اہم خبرِیں

پک اپ اور مسافر بس میں ہولناک تصادم، 15 افراد جاں بحق

قلعہ سیف اللہ: کوئٹہ کے علاقے مسلم باغ میں کان مہترزئی ٹاپ پر پک اپ اور مسافر ڈائیوو بس میں ہولناک تصادم کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 15 مسافر جل کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔Image result for qila saifullah accident

ذرائع کے مطابق پیٹرول سے بھری پک اپ اور مسافر ڈائیوو بس میں تصادم ہوا جس کے باعث بس اور پک اپ میں آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہو کر کھائی میں جا گریں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک مسافر محفوظ رہا تاہم جاں بحق ہونے والے 15 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ  نے بتایا ہے کہ مسلم باغ کے قریب حادثہ ایرانی پیٹرول سے بھری پک اپ کی وجہ سے پیش آیا ہےجو کوئٹہ سے قلعہ سیف اللہ جارہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.