Latest news

پنجاب کابینہ کی 10 وزارتوں میں رد بدل کا امکان

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران پنجاب کابینہ کی 10 وزارتوں میں ردو بدل کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ میں تین خواتین وزراء کی شمولیت کا بھی امکان اور ناقص کاکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے وزرا سے قلمدان واپس لیے جا سکتے ہیں۔

اطلاعات ہیں کابینہ میں علیم خان کو دوبارہ شامل کرنے اور اہم  وزارت دینے کا امکان ہے۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو بھی اہم ذمہ داری مل سکتی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد سے سیکنڈری ہیلتھ کی وزارت واپس لی جاسکتی ہے۔ انفارمیشن اینڈ کلچر کی وزراتوں کو بھی الگ الگ کیا جا سکتا ہے۔

کھیل اور سیاسحت پر بھی دو الگ وزراء تعینات ہو سکتے ہیں۔ وزیر جیل خانہ جات سے بھی قلمدان واپس لیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے اور وزارتی ٹیم میں ردوبدل کے ساتھ بیوروکریسی کو بھی مزید اختیارات دیئے جائیں گے۔

اطلاعات ہیں کہ نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو اپنی اپنی ٹیم بنانے کا مکمل اختیار دے دیا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.