پاک افغان بارڈر پربھاری ہتھیاروں سے فائرنگ

دیر: پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے بھاری ہتھیاروں کی فائرنگ کی گئی کے نتیجے میں ایف سی کاایک جوان شہید اور 2زخمی ہوگئے۔

فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دیر کے علاقے بن شاہی میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی۔ مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں سے دیر میں پاکستانی شہری آبادی پر فائرنگ کی گئی جبکہ سیکیورٹی فورسز کی پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں ایف سی کا ایک جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

پاک افغان بارڈر پر سرحد پار فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی کئی ایسے حملے ہوچکے ہیں جن میں پاک فوج کے جوانوں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

چند روز قبل بھی باجوڑ میں سرحد پارسے پاک افغان بارڈرپر دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسزپر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.