Latest news

پاکستان پیپلزپارٹی کا 52 واں یوم تاسیس

اسلام آباد: پاکستان میں چار مرتبہ برسر اقتدار آنے والی سیاسی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی آج اپنا 52 واں یوم تاسیس منا رہی ہے جس کی مرکزی تقریب مظفرآباد میں ہوگی۔

یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد کے یونیورسٹی گراؤنڈ میں جلسہ ہو گا اور اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی مرکزی قیادت مظفر آباد پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔

پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے جب کہ سندھ سے سید قائم علی شاہ، شیری رحمان، نثار کھوڑو، منظور وسان، نفیسہ شاہ اور فیصل کریم کنڈی بھی مظفرآباد پہنچ چکے ہیں۔

پارٹی ترجمان کے مطابق آزاد کشمیر کے کونے کونے سے عوام کے قافلے مظفرآباد پہنچ رہے ہیں۔ مظفرآباد میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ میں جیالوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جلسہ گاہ اور اطراف سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں جب کہ داخلے کے لیے واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے گئے ہیں۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بانی پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے ساتھی کارکنان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے آغاز سے اب تک پاکستان کی واحد عوامی نمائندہ پارٹی ہے اور پیپلز پارٹی عوامی حقوق اور آئین کی بالادستی میں یقین رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس آئین کی موجودہ حکومت تشریح نہیں کر سکتی وہ پیپلز پارٹی نے دیا ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو بحران سے نکالا ہے، اور نکالتے رہی گی۔ جمہوریت اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.