Latest news

پاکستان نے واہگہ بارڈر 14 روز کیلئے بند کر دیا، وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری

پاکستان نے واہگہ بارڈر 14 روز کیلئے بند کر دیا، وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: پاکستان نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بھارت کے ساتھ ملحقہ واہگہ بارڈر 2 ہفتوں کیلئے بند کر دیا، جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بارڈر کی بندش پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں ہے۔

پاکستان نے کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر پاکستان رینجرز کو واہگہ سرحد بند کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ابتدائی طور پر واہگہ بارڈر کو 2 ہفتے کیلئے بند کیا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل واہگہ بارڈر پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے سبب گزشتہ برس بند کیا گیا تھا اور بھارت کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات بھی منقطع  کر دیئے گئے تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.