Daily Taqat

پاکستان میں کورونا مریضوں کی شرح میں کمی

اسلام آباد: دنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں لیکن ملک میں اس وبا کا شکار مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور اب ایک دن میں اس وبا کا شکار افراد کی تعداد گھٹ کر 1579 ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 559 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے 17 لاکھ 21 ہزار 660 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف ایک ہزار 579 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز 2 لاکھ 63 ہزار 496 تک پہنچ گئے۔ ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 276 ہوگئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار 652 ہے۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 238 ہوگئی ہے، پنجاب میں 89 ہزار 793 ، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 890، بلوچستان میں 11 ہزار 424 ، اسلام آباد میں 14 ہزار 576 ، آزاد کشمیر میں ایک ہزار 888 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 807 کورونا مریض ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 46 افراد کا انتقال ہوا ہے

جس کے بعد ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 568 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 2 ہزار 79، سندھ میں ایک ہزار 974، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 139، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 41 افراد اس وبا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس مریضوں کی تفصیل


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »