Latest news

پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد460 سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد460 سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد: پاکستان میں کوروناوائرس کےمریضوں کی مجموعی تعداد 461 ہوگئی ہے جب کہ تین افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

سندھ میں سب سے زیادہ 245 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ بلوچستان دوسرے اور پنجاب تیسرے نمبر پر ہے، بلوچستان 81 اورپنجاب میں 80 کیسز سامنے آئے ہیں۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چوبیس، خیبرپختون خوا میں اڑتیس افراد متاثر اور اسلام آباد میں کورونا کے آٹھ مریض سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کے تین مریض ہلاک ہوئے جب کہ چند صحت یاب بھی ہیں۔

پنجاب نے سندھ جانے والی تمام ٹرانسپورٹ بند کر دی ہے اور بلوچستان حکومت نے بھی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ماسک اور سینیٹائزر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق بلاتفریق کریک ڈاؤن اور مذکورہ اشیا کی مقررہ قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

حکومت پنجاب نے صوبے میں کوروناوائرس کے تدارک کیلئے 5 ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سندھ میں بھی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند ہو چکی ہے جب کہ صوبےمیں انٹرسٹی بس سروسب بھی پندرہ روزکیلئے  بند۔

صوبے میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد ہے۔ صوبائی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نقل و حرکت محدود رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

مردان میں کورونا سے ہلاکت کے بعد یونین کونسل منگا میں لاک ڈاؤن ہے اور بونیر کی تحصیل گاگرہ کے گاؤں متوانی کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسلام آباد میں دس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگا دی گئی اور وزارت داخلہ نے واہگہ بارڈر کو بھی دو ہفتوں کیلئے بند کردیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.