Daily Taqat

ٹھٹہ واٹر سپلائی ریفرنس،آصف زرداری پرفردجرم عائد

اسلام آباد: احتساب عدالت نے ٹھٹہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیسز میں ٹھٹہ واٹرسپلائی ریفرنس پر سماعت کی، سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک بار پھر عدالت پیش نہ ہوئے۔ آصف علی زرداری کی جانب سے ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کورونا اور بیماریوں کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔

احتساب عدالت نے صدرآصف علی زرداری سمیت 14ملزمان 4 اگست کوطلب کرلیا۔ عدالت نے آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب کو ویڈیو لنک انتظام کرنے کا حکم دے دیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »