Latest news

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ سعودی عرب

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ سعودی عرب

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران کے بعد آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دورہ ایران کا مقصد خطے میں امریکہ، ایران کشیدگی کا خاتمہ اور دیرپا امن کا قیام ہے۔

بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے ایرانی صدر اور اپنے ہم منصب سے ملاقاتیں کیں جن میں مشرق وسطیٰ، خلیج کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے دورہ ایران کے متعلق ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ایرانی صدر حسن روحانی سے تعمیری اور مثبت بات چیت ہوئی، خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔ پاکستانی سرزمین کسی جنگ کےلیے استعمال نہیں ہوگی۔

شاہ محمود قریشی کے ہمراہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی سعودی عرب اور ایران کے دورے پر ہیں۔ سعودی ہم منصب سے ملاقات میں وزیر خارجہ امریکہ-ایران کشیدگی سمیت علاقائی امن و استحکام کے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.