Latest news

وزیر اعظم کا پارلیمانی لیڈرز کے ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

وزیر اعظم کا پارلیمانی لیڈرز کے ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

اسلام آباد: کرونا وائرس کے معاملے پر سیاسی قیادت کو متحد کرنے کے مشن کے سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمانی لیڈرز کے ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آج تین بجے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلایا ہے، جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.