نواز شریف اور مریم نواز نے پاکستان آنے کا فیصلہ 4دن کے لئے موخر کر دیا

لندن،نواز شریف اور مریم نواز نے پاکستان آنے کا فیصلہ 4دن کے لئے موخر کر دیا،فیصلہ موخر کرنے کی وجہ بیگم کلثوم نواز کے آئندہ ہفتے ہونے والے ٹیسٹ ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کلثوم نوازکے آئند ہ ہفتے ہونیوالے ٹیسٹ کے د وران نوازشریف موجودہونگے۔واضح رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نے اتوارکو پاکستان روانہ ہوناتھا لیکن اب وہ اگلے ہفتے جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے۔خیال رہے کہ مریم نواز نے گزشتہ روز اپنی والدہ کی تیسری کیموتھیراپی کے بعد معائنے کے لئے ہسپتال آنے پر ان کی تصویر شئیر کی تھی جس میں نواز شریف بھی موجود تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.