اہم خبرِیں
نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان آصف علی زرداری کےخلاف چارج شیٹ جاری سینیٹ کمیٹی نے جسٹس رٹائرڈ جاوید اقبال کو طلب کرلیا نواز شریف نے احتساب عدالت کی کارروائی چیلنج کردی نواز شریف کواس حال میں پہنچانے والی مریم نواز ہے، شیخ رشید پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا، سعودی عرب حکومت کا پاکستانی واٹس ایپ بنانے کا منصوبہ اسٹاک ایکسچینج منفی ومثبت خبروں کی لپیٹ میں سائنسدانوں نے ’’سپر مِنی‘‘ پاور بینک تیار کرلیا بیکٹیریا کے نمونے لینے والابرقی کییپسول تیار صبا قمراوربلال سعید کی عبوری ضمانت منظور قومی ٹیم جارحانہ کرکٹ کھیلیں، انضمام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم نے تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے پاکستان قوم کوسلام محبت پیش کرتا ہوں، طیب اردگان آرمی چیف اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ پاکستان میں اقلیتوں کو عزت اوروقار دیا گیا ہے، فیاض الحسن چوہا... جوائنٹ ایکشن کمیٹی اسکول کھلوانے میں ناکام پروفیسر خالد مسعود گوندل کیلئے حکومت کا تمغہ حسن کارکردگی کا ا... یوم آزادی تقریب،184 شخصیات کیلئے پاکستان سول ایوارڈزکا اعلان

مندر کی تعمیر پر کسی کو اعتراض نہیں، نورالحق قادری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی موجودگی میں مائنس ون سے مائنس آل ہو جائے گا۔

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کا ووٹر، ورکر اور رکن پارلیمنٹ کسی کو اس طرح قبول نہیں کرے گا، یہ کہنا مشکل لگتا ہے کہ جب اکثریتی پارٹی باہر ہو جاتی ہے تو پھر وہ ایوان کیسے چلے گا؟. وفاقی وزیر نے کابینہ میں وزرا کے درمیان منتخب اور غیر منتخب کی بحث کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں (منتخب اور غیر منتخب کابینہ ارکان کی) بحث میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔

’نان الیکٹڈ‘ کا انتخاب بھی ’الیکٹڈ‘ ہی کرتا ہے۔ وزیراعظم منتخب ہیں انہوں نے اپنی ٹیم کا انتخاب کرنا ہے۔ مثلاً ایک خاص شعبے کے لیے آپ کو پارلیمنٹ کے اندر سے اس طرح کا ایکسپرٹ نہیں ملتا جو کہ آپ کو کہیں باہر سے ملتا ہے تو اسے کیوں نہ شامل کریں، اور اپنا کام چلائیں۔ اس حوالے سے ہماری حکومت میں مجھے کوئی فرق نظر نہیں آتا۔ ظاہر ہے فیصلے وزیراعظم کو کرنا ہوتے ہیں اور آخری رائے ان ہی کی ہوتی ہے، خواہ وہ تجویز الیکٹڈ کی طرف سے آئے یا یا نان الیکٹڈ کی طرف سے آئے۔

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے پیر نورالحق قادری نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کو علمائے کرام کی طرف سے بھیجے گئے اعتراضات میں سرکاری فنڈنگ پر سوال اٹھایا گیا تھا مگر مندر کی تعمیر پر کسی کو اعتراض نہیں۔ مندر کی تعمیر کے لیے زمین 2017 میں الاٹ ہوئی تھی اور پھر اس پر اسلام آباد میں ہندو کمیونٹی کی پنچائیت کمیٹی اور اقلیتی ایم این ایز نے ہم سے رابطہ کیا اور فنڈز کے لیے کہا تو ہم نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی فنڈز موجود نہیں ہیں ہم صرف مرمت و تزئین آرائش کے لیے فنڈز دیتے ہیں۔

کوئی نئی عمارت کھڑی کرنے کے لیے اقلیتوں کے حوالے سے یا حتٰی کہ مساجد کی تعمیر کے لیے بھی ہمارے پاس کوئی ایسا فنڈ نہیں۔ ان کی وہ درخواست وزیراعظم کو بھیج دی گئی تھی لیکن اس پر کچھ پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔ نہ فنڈز منظور ہوئے تھے اور نہ کوئی وزیر اعظم ہاؤس سے منظوری آئی تھی کہ یہاں پر لوگوں نے شور شرابہ شروع کیا۔

پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ ہندو کمیونٹی نے اپنے وسائل سے مندر کی تعمیر کے لیے تھوڑا کام شروع کیا تھا اور بنیادیں رکھنی شروع کر دی تھیں۔ اس میں حکومت کا کوئی پیسہ نہیں تھا تو اس پر پھر یہ سوال علما کی طرف سے آنے لگے کہ آیا اسلامی ریاست میں یا پاکستان جیسے ملک میں جہاں اقلیتوں کی عبادت گاہ کے لیے سرکاری پیسہ، جو اکثریت مسلمانوں کا پیسہ ہے وہ خرچ کیا جا سکتا ہے؟، یہ ایک شرعی سوال تھا جس کا جواب ضروری تھا اس کو ہم نے اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف بھیج دیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.