اہم خبرِیں

مریم نواز کی ضمانت کیخلاف درخواست پر آئندہ ہفتے سماعت کا امکان

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر آئندہ ہفتے سماعت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نیب کی درخواست کو 4287 نمبر الاٹ کیا ہے۔

قومی احتساب بیورو نے  اپنی درخواست میں لاہور ہائی کورٹ کے 31 اکتبوبر2019 کے فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

نیب نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف فیصلہ دیا۔ نیب کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے ضمانت کے کیس میں شواہد پر آبزرویشنز دیں جن کے باعث ٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہےکہ نیب نے مریم نواز کو 8 اگست کو اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے دوران کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے 31 اکتوبر کو چوہدری شگرملز کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے چار نومبر کو سنایا گیا۔

نیب نے اکتوبر 2018 میں تفتیش سے پتا چلایا کہ چوہدری شوگر ملز میں نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف اور ان کے بھائی عباس شریف کے اہل خانہ کے علاوہ کچھ غیر ملکی بھی شراکت دار ہیں۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شوگر ملز میں سال 2001 سے 2017 کے درمیان غیر ملکیوں کے نام پر اربوں روپے کی بھاری سرمایہ کاری کی گئی اور انہیں حصص دیے گئے۔

بعد ازاں وہی حصص مریم نواز، حسین نواز اور نواز شریف کو بغیر کسی ادائیگی کے واپس کیے گئے۔

اس ضمن میں نیب نے سب سے پہلے مریم نواز کو 31 جولائی کو تفتیش کے لیے طلب کیا تھا اور انہوں نے 45 منٹ تک نیب ٹیم کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یوسف عباس اور مریم نواز نے تحقیقات میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں کو پہچاننے اور رقم کے ذرائع بتانے سے قاصر رہے۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.