اہم خبرِیں

مریم نواز کا ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئےعدالت میں درخواست دائر

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے نام نکالنے کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

مریم نواز نے موقف اپنایا ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں کسی بھی نوٹس کے بغیر ڈالا گیا اور20 اگست 2018 کو جاری کیا گیا میمورنڈم غیرقانونی اور اس کی وجوہات سمجھ سے بالاتر ہیں۔

انہوں نے موقف اپنایا کہ احتساب عدالت سے سزا کے بعد والد کے ہمراہ رضاکارانہ طور پر وطن واپس آئی۔ ہائی کورٹ کو آگاہ کیا گیا کہ درخواست گزار کے پاس کبھی بھی عوامی عہدہ نہیں رہا اور نہ کرپشن اوراختیارات سے تجاوز میں ملوث ہوئیں۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر نے موقف اپنایا کہ وہ والد کی بیماری کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور والد کو ان کی سخت ضرورت ہے۔

انہوں نے اپنی اپیل میں وفاقی حکومت، چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو بھی فریق بنایا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ای سی ایل سے متعلق میمورنڈم کو کالعدم قرار دیا جائے۔ مریم نواز نے اپیل کی ہے ان کا پاسپورٹ واپس کرایا جائے اور ایک بار ملک سے 6 ہفتے کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.