مذہبی بہروپیوں اور پیشہ ورٹھگوں کا شیطانی اتحاد کھل کر سامنے آ گیا,سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عادی جھوٹوں ،مذہبی بہروپیوں اور پیشہ ور ٹھگوں کا شیطانی اتحاد کھل کر سامنے آ گیا، مشتر کہ جلسہ میں ا ہل لاہو ر کی عدم شرکت شیطانی اتحادپر عدم اعتماد کے مترادف ہے۔لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں طاہر القادری اور آصف علی زرداری کی تقاریر پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ قتل کے مقدمہ کا فیصلہ چوک میں نہیں عدالت ہی میں ہوگا ۔تم شور مچا کر گند ڈال کر کسی کو قاتل نہیں بنا سکتے ، جمہوریت کے ساتھ کوئی کھلواڑ ہو ا تو پہلی ذمہ داری شیطانی اتحاد کی ہو گی۔آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کے کرتو توں نے پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت کو تانگہ پارٹی بنا دیا،لوٹ کے مال سے سیاسی ٹٹو خرید سکتے ہیں عوام کے ووٹ نہیں۔ڈاکٹر طاہر القادری کے حوالے سے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ قادری صاحب کی قلابازیاں ضرب المثل بن چکی ہیں انھوں نے ہمیشہ جمہوریت کش کردار ادا کیا ۔ کینیڈین شہر ی پاکستان میں انتشار اور افراتفری پھیلانے آتے ہیں، وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنیوالے غیر ملکی ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.