Latest news

لاہور ہائیکورٹ کاینگ ڈاکٹرز کو دوپہر12 بجے تک ہڑتال ختم کرنے کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو دوپہر12 بجے تک ہڑتال ختم کرنے کا حکم دیدیااور تحریری طورپرینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال ختم کرنے کی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں ڈاکٹرزکی ہڑتال کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس جواد حسن نے درخواست پر سماعت کی،پی ایم ڈی سی ،کالج آف فزیشن اور ینگ ڈاکٹرز کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے،وکیل ڈاکٹر نے دعویٰ کیا کہ اوپی ڈی میں ہڑتال نہیں ،تفصیلی حکم جاری کیا جائے گا عدالت آرڈیننس پری میچورہے ،عدالت نے کہا کہ ہڑتال کیا ہے؟اس کی تعریف اب ضروری ہے ہم نے اسے پکڑلینا ہے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آئینی طور پر پروفیشنل ہڑتال کر سکتے ہیں؟یہ ہیلتھ سیکرٹری کاقصور ہے کہ معاملہ ابھی تک لٹکا ہے ،تمام سٹیک ہولڈرز کے بیٹھنے تک مسئلہ حل نہیں ہو گا،عدالت نے کہا کہ فوجداری مقدمہ درج ہو گا ڈیوٹی اوقات میں ہڑتال کرنا جرم ہے ، وکیل ڈاکٹر نے کہا کہ یہ ینگ ڈاکٹرز نہیں بلکہ پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ہیں پروفیشنل ہڑتال نہیں کر سکتے ،عدالت نے کہا کہ وکلا بھی ہڑتال کرتے ہیں لیکن اہم کیسز میں پیش ہوتے ہیں

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.