اہم خبرِیں
مریخ پر پانی سے بھرے سمندرکبھی نہیں تھے، سائنسدان گلوکار بلال سعید نے مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کی جائے، عرب ممالک بل گیٹس نے پاکستان کی کورونا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کر لیا کورونا سے نمٹنے میں پاکستان دنیا کے لیے مثال ہے، اقوام متحدہ مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی، منیجر اوقاف معطل چمن، بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی حب ڈیم، پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ لاک ڈاؤن کے بعد کراچی میں تفریحی مقامات کھل گئے سپریم کورٹ کا کراچی سے تمام بل بورڈز فوری ہٹانے کا حکم پاکستان کو اٹھارویں ترمیم دی اس لیے مقدمات بن رہے ہیں، ، زردار... وفاق کے اوپر کوئی وزارت نہیں بن سکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ پاکستان پوسٹ آن لائن سسٹم سے منسلک اختیارات کا ناجائز استعمال، چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ر... موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گندم کی پیداوارکم ہوئی، وزیراعظم اسٹاک مارکیٹ، کاروباری حجم 4 سال کی بلندترین پرپہنچ گیا سائنسی انقلاب، مرے ہوئے شخص سے "حقیقی ملاقات" ممکن آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی؟ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری افغانستان لویہ جرگہ، 400 طالبان کی رہائی کی منظوری

قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کل بھی کھڑی تھی اور آج بھی کھڑی ہے

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کے بعد دنیا جانتی ہے کہ لاک ڈاون کی تکالیف کیا ہوتی ہیں، لیکن کشمیری ایک سال سے ڈبل لاک ڈاؤن برداشت کررہے ہیں۔ دنیا سے سوال ہے کہ اگر آپ پر ڈبل لاک ڈاؤن مسلط ہو تو آپ پر کیا گزرے گی؟ ڈبل لاک ڈاؤن تو امریکا، برطانیہ اور یورپ کے لوگ بھی برداشت نہیں کر سکتے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پوری دنیا میں مقیم کشمیروں کو یکجہتی کا پیغام دینا چاہتے ہیں، پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کل بھی کھڑی تھی اور آج بھی کھڑی ہے، آخری فتح تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ پیش کر کے ثابت کیا کہ وہ کشمیریوں کے سفیر ہیں، دو سال کے دوران وزیراعظم کی کشمیر کے حوالے سے 100 سے زائد انگیجمنٹ ہیں جب کہ ہیومن رائٹس کونسل جنیوا میں مسئلہ کشمیر پر انسانی پہلو کو اجاگر کیا گیا۔

پانچ اگست کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا نیا موڑ ہے، اس روز ہندوستان نے کشمیریوں کا جھنڈا چھینا، ان کی شناخت ختم کی اور کشمیر کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ہندو پنڈت ہو مسلمان یا بدھسٹ، کسی نے اسے قبول نہیں کیا۔ کشمیر کو متنازع علاقہ سلامتی کونسل کی قرارداد کہتی ہے، لیکن اسے آر ایس ایس نے بھارت میں ضم کرنے کی کوشش کی، دنیا جانتی ہے کہ سب سے بڑا ملٹری زون مقبوضہ کمشیر ہے، جہاں بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی دھڑےبندی کے باوجود مسئلہ کشمیر پر سب نے کہا کہ وزیر خارجہ نے ہماری ترجمانی کی جب کہ ایک سال میں ہندوستان کی پالیسی پر سب سے زیادہ تنقید ہوئی ہے، بین الاقوامی میڈیا میں بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، شائننگ انڈیا سے برن انڈیا دکھائی دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کو مسئلہ کشمیر پر 9 خط لکھ چکا ہوں، یہ خطوط منزل کے حصول میں کردار ادا کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک سال میں تین مرتبہ سلامتی کونسل میں اٹھایا گیا، 55 سال میں کشمیر کی قراردادیں گرد اور دھول میں دب گئی تھیں۔ مقبوضہ کشمیر میں ناحق خون بہا ہے، جو بولے گا، کشمیریوں سے وعدہ کرتے ہیں آپ کی ترجمانی کریں گے، 5 اگست کو ایک پلان مرتب کیا ہے کہ پوری قوم یوم استحصال منائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری منزل سری نگر ہے، ہم کمشیر ہائی وے کا نام سری نگر ہائے وے رکھ رہے ہیں، یہ شاہراہ ہمیں سری نگر لے کر جائے گی۔ ایل او سی پر پارلیمان کو لے کر جا رہے ہیں، دنیا کو دکھا رہے ہیں کہ بھارت کی ایل او سی پر حرکتیں کیا ہیں، جن کو معذور کیا گیا ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے جا رہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو دنیا کے رہنماؤں کو خطوط لکھے جائیں گے، سمینار منعقد کیے جائیں گے اور سوشل میڈیا کمپین چلائی جائیں گی، بین الاقوامی اخبارات میں کالم لکھوائے جا رہے ہیں جس میں کشمیروں پر ظلم کی داستان کو اجاگر کیا جائے گا، صرف ہائی کمیشن میں تقریب نہیں، لوکل میڈیا کو بھی انگیج کیا جائے گا، دیکھوں گا کس سفیر نے کس میڈیا کے ساتھ کتنا انگیج کیا، خود ہائی کمیشن کی نگرانی کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کو وزیراعظم کمشیر کی اسمبلی میں خطاب کریں گے، اظہار یکجہتی کی واک ہوں گی، پورے ملک میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.