Latest news

فروغ نسیم دوبارہ وفاقی وزیرقانون تعینات

اسلام آباد: بریسٹر فروغ نسیم نے دوبارہ وفاقی وزیربرائے قانون کا حلف اٹھالیا لیے۔

حلف بردار کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی اور صدرپاکستان نے ڈاکٹرعارف علوی نے ان سے حلف لیا۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت کا معاملہ عدالت میں آنے کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ فروغ نسیم آرمی چیف کے معاملے پر سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل کے ہمراہ حکومت کی طرف سے پیش ہوئے تھے۔

وفاقی وزیر ہونے کی وجہ سے فروغ نسیم کیس کی پیروی نہیں کر سکتے تھے اس لیے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کا معاملہ حل ہونے کے بعد بریسٹر فروغ نسیم نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد دوبارہ اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز پاکستان بار کونسل سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.