اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے طالبان کی قید سے دو غیر ملکی پروفیسرز کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے یہ اقدام افغان امن عمل میں شریک فریقین کے اعتماد میں اضافہ کرے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ مذاکرات سے افغان تنازع کے سیاسی حل کی حمایت کرتے ہیں۔ توقع ہے کہ حالیہ اقدامات سے اعتماد بحال ہوگا اور مذاکرات کو تقویت ملے گی۔
وزیراعظم نے لکھا کہ عالمی امن کیلئے کوششوں اور افغانستان میں بہتری کیلئے پاکستان نے دونوں غیر ملکی پروفیسرز کی رہائی میں بھرپور کردار ادا کیا۔
Pak welcomes release of Profs Kevin King & Timothy Weeks in Afghanistan. We appreciate steps taken by all involved to make it possible. As part of the int community working to bring peace & end the suffering of the Afghan people, Pak has fully supported & facilitated this release
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 19, 2019