اہم خبرِیں
اونرشپ کے بغیر ہم کامیاب نہیں ہو سکتے، عمران خان بھارت کا پاکستان پرحملہ ناکام اینٹوں کی مددسے بجلی پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ ساوتھ ایشین گیمز،3 پاکستانی ایتھلیٹس پر پابندی مذاکرات سے پہلے افغانستان میں امن نہیں ہو سکتا، طالبان سوڈان، فوجی جھڑپوں میں 127 شہری ہلاک بھارت میں گستاخانہ پوسٹ پر مظاہرے،3 افراد جاں بحق مہنگا ئی نے عوام کا تیل نکال دیا، فواد چوہدری وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنیب میں پیش آٹے اور چینی کی قیمتوں کو کم کیا جائے گا، شبلی فراز افتخار الحسن کی وفات، پیپلزپارٹی کا این اے 75 پر میدان خالی نہ... بالی وڈ سپرسٹار سنجے دت کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئے کور کمانڈر کانفرنس،ایل او سی کی صورت حال پر غور جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے، وزیراعظم پاکستان کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ دس کروڑ سال پرانی چیونٹی دریافت عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری انتقال کرگئے نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کی تصدیق کردی نائجیریا، توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت مریم نوازنیب پیشی، حکومت کا موقف سامنے آگیا

علی زیدی کے پاس آفیشل ڈاکیومنٹ نہیں، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کہتے ہيں کہ علی زيدی نے آج اعتراف کرليا کہ ان کے پاس موجود دستاویز کی آفيشل حيثيت نہيں۔
کراچی ميں نيوز کانفرنس ميں انہوں نے وزير بحری امور سے سوال کيا کہ کيا ايک وفاقی وزير بغير دستخط شدہ دستاويزات کو پارليمنٹ ميں لہرا سکتا ہے؟
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ علی زیدی کہتے ہيں تين جے آئی ٹی بنی تھيں حالانکہ تين نہيں ايک بنی تھی۔ علی زيدی کيا اپنے ليپ ٹاپ پر جے آئی ٹی بنا رہے ہيں؟
انہوں نے کہا کہ علی زيدی کا دماغی توازن درست نہيں۔ انہوں نے جھوٹی اور بےبنياد باتيں کيں، سب باتيں جھوٹ کا پلندہ تھیں۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ بےلگام حکومت کو لگام دينے کی کوشش پی پی کا قصور ہے۔ نکمی حکومت کو بتا رہے ہيں عوام کا استحصال بند کرو۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے سندھ حکومت کی جے آئی ٹی رپورٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں 6 افراد کے نام نہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تبصرے بند ہیں.