اہم خبرِیں
کور کمانڈر کانفرنس،ایل او سی کی صورت حال پر غور جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے، وزیراعظم پاکستان کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ دس کروڑ سال پرانی چیونٹی دریافت عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری انتقال کرگئے نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کی تصدیق کردی نائجیریا، توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت مریم نوازنیب پیشی، حکومت کا موقف سامنے آگیا کارکنوں اور پولیس تصادم کے بعد مریم نواز کا بیان سامنے آگیا روس نے کورونا وائرس ویکسین تیار کر لی، ولادی میر پیوٹن بیروت دھماکے کی پیشگی اطلاع حکومت کو تھی نیب نے ن لیگی رہنماوَں کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا مریم نواز کی نیب پیشی منسوخ شریف فیملی کے خلاف مقدمات صاف ہیں، فواد چوہدری کورونا کی فتح شکست میں نہ بدل جائے، اسد عمر ٹائیگر فورس تشدد، ویڈیو وائرل اسمارٹ لاک ڈاوَن کا فارمولا کامیاب رہا، وزیراعظم مریخ پر پانی سے بھرے سمندرکبھی نہیں تھے، سائنسدان گلوکار بلال سعید نے مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کی جائے، عرب ممالک

عالمی بینک نے پاکستان کی بجٹ اسپورٹ سے متعلق امداد بحال کردی

اسلام آباد:  وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر نے کہا ہےکہ عالمی بینک نے پاکستان کی بجٹ اسپورٹ سے متعلق امداد بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام کے سبب عالمی بینک نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

یاد رہےعالمی بینک اورایشیائی ترقیاتی بینک نے 2017 میں معاشی عدم استحکام کے باعث امداد

معطل کی تھی۔

واضح رہے گزشتہ ماہ عالمی بینک کے سربراہ نے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ سے ملاقات کے دوران پاکستان کی معیشت بہتر بنانے کے لیے مکمل معاونت کا اعادہ کیا تھا۔

منیجنگ ڈائریکٹر عالمی بینک ایکسل وان ٹراٹسن برگ نے کہا کہ پاکستان کو عالمی بنک کے دستیاب وسائل کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

خیال رہے رواں سال اگست کے مہینے میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں برآمدات کے فروغ اور تجارتی فضا بہتر بنانے کےلیے 50 کروڑ ڈالر کے قرضے کی منظوری دی تھی۔

اے ڈی پی نے اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ قرض کے ذریعے کاروبار آسان بنانے اور برآمدات بڑھانے کے لیے مدد  فراہم کی گئی ہے، اس کے ذریعے پاکستان کا تجارتی خسارہ کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

 

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.