شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرینسز کی سماعت جاری

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدرکیخلاف احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت شروع ہو گئی،مقدمات کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کر رہے ہیں،نیب کی ٹیم اور استغاثہ کے 2گواہ بھی عدالت میں موجود ہیں، عدالت نے ایک گواہ سے ریفرنسز سے متعلق مزید دستاویزات طلب کر رکھی ہیں،استغاثہ کے گواہ محمد تسلیم کا بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث استغاثہ کے گواہوں پر جرح کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف،اپنی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے ساتھ قافلے کی صورت میں پنجاب ہاﺅس سے نیب کورٹ پہنچے اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں،وفاقی وزراءاور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی احتساب عدالت میں موجود ہیں،سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت آمد پر کارکنوں نے نعرے بازی بھی کی۔
واضح رہے کہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ کی 18،ایون فیلڈ پراپرٹیزریفرنس کی17سماعتیں اورالعزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس کی 21 سماعتیں ہوچکی ہیں،نوازشریف 10،مریم نواز 12 اورکیپٹن (ر)صفدر14بارعدالت میں پیش ہوئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.