شریف فیملی کے خلاف مقدمات صاف ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ یہ احتساب کے بیانیے کی ناکامی ہے کہ آج مریم نواز انقلابی شاعری سناتی نظر آتی ہیں، نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں لیکن ہمارا نظام انصاف ایسا آلودہ ہے کہ شیشے سے شفاف جرائم بھی آلودگی کی نذر ہو رہے ہیں۔

کس ملک میں یہ ہو سکتا ہے کہ اتنا پیسہ لوٹ کے پھوٹ جاؤ اور فرق ہی نہ پڑے۔ ہمارا نظام انصاف ایسا آلودہ ہے کہ شیشے سے شفاف جرائم بھی آلودگی کی نذر ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ نیب نے مریم نواز کو آج طلب کیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث یہ پیشی ملتوی کردی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.