Daily Taqat

سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کو تنگ نہ کیا جائے: چیف جسٹس ثاقب نثار

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سیکیورٹی کے نام پرراستے بندکرنے سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے نام پرشہریوں کوتنگ نہ کیاجائے، جن کوتحفظ کی ضرورت ہے ان کیلئے سیسہ پلائی دیوار بنادیں،سڑکیں بندنہ کریں۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سیکیورٹی کے نام پرراستے بندکرنے سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہورمیں تمام رکاوٹوں کی تفصیلات طلب کرلیں، دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بتایاجائے،کہاں کہاں سیکیورٹی کی آڑمیں راستے بلاک کئے گئے ہیں،چیف جسٹس نے آئی جی کو 2 گھنٹے میں شہرمیں قائم رکاوٹوں کی رپورٹ پیش کرنے کاحکم دے دیا اورکینٹ میں سڑکوں پرقائم رکاوٹوں سے متعلق بھی رپورٹ طلب کرلی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں سڑکوں پررکاوٹوں کی شکایات ہیں،کسی شہری سے امتیازی سلوک برداشت نہیں کیاجاسکتا،ان کا کہناتھا کہ شہریوں کی نقل وحرکت محدودکرناآئین کے منافی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »